My Actifit Report Card: September 15 2025
Summary from morning to evening in the first part
In the name of Allah, the Most Gracious and the Most Merciful, the Owner of all the worlds. Whose kingdom is everywhere. To all the friends and colleagues who read today's post, may I extend my warmest greetings from the purest of times. My best wishes to all, I hope everyone is well. Today was Monday and it was the 15th of September. Today the sun of life rose at 5:46 in the morning and set at 6:35. I am writing this post at 10:20 in the night. ![]() |
---|
صبح سے شام تک کا خلاصہ پہلے حصے میں
اللہ کے نام سے شروع جو بہت رحمان اور رحیم ہے جو تمام جہانوں کا مالک ہے۔ جس کی بادشاہی ہر طرف ہے ۔آج کے دن کا تمام دوستوں ساتھیوں پوسٹ پڑھنے والوں کو طاہرہ ہ زمان کیبطرف سے پیار بھرا سلام عرض ہو ۔ سب کیلئے میری نیک تمنائیں امید ہے سب ٹھیک ہوں گے ۔ آج سوموار کا دن تھا اور ستمبر کی 15 تاریخ تھی ۔ آج زندگی کا سورج صبح 5:46 پر سورج طلوع ہوا اور 6:35پر سورج غروب ہوا ۔ میں یہ پوسٹ رات کے 10:20 پر لکھ رہی ہوں ۔ بچے ابھی سوے ہیں بچے جاگ رہے ہوں تو پوسٹ کہاں لکھنے دیتے ہیں ۔ آج بچے بھی کافی تھکے ہوئے تھے اور میں بھی دن بھر کی تھکی ہوئی ہوتی ہوں کام کر کر کے ۔ آج سوموار کا دن تھا اس لیے بچے بھی سکول سے گھر واپس آئے تو پھر مسجد میں قرآن مجید پڑھنے چلے گے گھر آئے تھوڑی دیر کھلے اور شام ہو گی پھر رات کا کھانا کھایا اور پھر سکول کا جو کام ملا تھا وہ کیا اتنے میں رات کے دس بج گے اور ان کو نید آگی اور سو گے ۔ بچے سو جاتے ہیں تو میں ٹائم نکال کر پوسٹ لکھتی ہوں ۔ آج میں نے بچوں کا یونیفارم استری کرنا تھا اس لیے رات کے دس بجے میں نے استری لگائی اور بچوں کو یونیفارم استری کیا یہ تمام کرتے کرتے رات کے 10:20 ہو گے اور میں پوسٹ لکھنے لگ گی
After summarizing, I would like to share one thing with you that today, the Chief Minister of our Punjab province, Maryam Nawaz, who belongs to the political party of Pakistan, PML-N, visited our district of Mianwali. She announced 15 electric buses for the people of our city and villages. This is a great gift for our city and the surrounding villages. But for two days, security was so alert everywhere in our city that even pillion riding on motorcycles was banned, due to which many people must have been very affected. The positive thing is that earlier the fare from our house to the city was 100 rupees, now it will be 20 rupees and the fare of all the senior citizens above 60 years of age will be waived. This is the most positive thing. But the negative thing is that our district could not be provided with electricity, which is being built within our district. Our district of Mianwali generates 700 MW of electricity at the Chashma plant, but unfortunately our district does not get even a single watt of electricity from it. The people were very angry with them. I don't have any pictures of this rally because it's forbidden to post media pictures here, so I would like to post some more pictures. |
---|
خلاصہ بیان کرنے بعد ایک بات آپ سے میں شیئر کرتی جاؤں کہ آج ہمارے ضلع میانوالی میں ہمارے صوبہ پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز صاحبہ تشریف لائیں جن کا تعلق پاکستان کی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن سے ہے ۔ انہوں نے ہمارے شہر اور دیہاتی لوگوں کیلئے 15 الیکٹرک بسوں کا علان کیا یہ ہمارے شہر اور اردگرد دیہاتوں کیلئے بہت اچھا تحفہ ہے ۔ لیکن دو دن سے ہمارے شہر میں ہر طرف سیکورٹی اتنی الرٹ تھی کہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی تھی جس کی وجہ سے بہت سے لوگ بہت متاثر بھی ہوئے ہوں گے ۔ مثبت بات یہ ہے کہ پہلے ہمارے گھر سے شہر کا کرایہ تھا 100 روپے اب ہو گا 20 روپے اور 60 سال سے اوپر عمر والے تمام بزرگوں کا کرایہ معاف ہو گا یہ سب سے مثبت بات ہے ۔ لیکن منفی بات یہ ہے کہ ہمارے ضلع کو بجلی کی فراہمی نہ دی سکی جو ہمارے ضلع کے اندر بن رہی ہے ۔ ہمارا ضلع میانوالی 700 میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے چشمہ پلانٹ پر لیکن بدقسمتی سے ہمارے ضلع کو ایک واٹ بھی بجلی نہیں ملتی اس سے ۔ عوام بہت ناراض تھی ان سے ۔ میرے پاس اس جلسے کی تصویریں تو نہیں ہیں کیونکہ میڈیا کی تصویریں یہاں پر لگانا منا ہے اس لیے میں کچھ اور تصاویریں لگانا پسند کروں گی
This report was published via Actifit app (Android | iOS). Check out the original version here on actifit.io
Height165 cm | ![]() | Weight65 kg | ![]() | Body Fat45 % | ![]() |
Waistcm | ![]() | Thighscm | ![]() | Chest32 cm | ![]() |